hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19347

.

سنن البيهقي

19347
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٤١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ أُرَاہُ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنِ الْعَقِیقَۃِ فَذَکَرَہُ وَقَالَ وَسُئِلَ عَنِ الْفَرَعِ قَالَ : وَالْفَرَعُ حَقٌّ وَأَنْ تَتْرُکُوہُ حَتَّی یَکُونَ بَکْرًا شَغُوبًا ابْنَ مَخَاضٍ أَوِ ابْنَ لَبُونٍ فَتُعْطِیَہُ أَرْمَلَۃً أَوْ تَحْمِلَ عَلَیْہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَذْبَحَہُ فَیَلْزَقَ لَحْمُہُ بِوَبَرِہِ وَتَکْفَأَ إِنَائَکَ وَتُوَلِّہِ نَاقَتَکَ ۔ [حسن ]
(١٩٣٤١) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ سے عقیقہ اور فرع کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرع حق ہے تم اسے مکمل اونٹ بننے تک چھوڑے رکھو ، پھر اسے بیواؤں کو دے دو یا اللہ کے راستہ میں سواری کے لیے دے دیا جائے۔ یہ ذبح کرنے سے بہتر ہے۔ یہاں تک کہ اس کا گوشت اس کے بالوں سے چمٹ جائے اور آپ اپنے برتن کو انڈیل دیں اور اپنی اونٹنی کو چھوڑ دیں گے۔