(١٩٣٩٢) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّہْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأَدْرَکْتُہَا فَأَخَذْتُہَا فَذَہَبْتُ بِہَا إِلَی أَبِی طَلْحَۃَ فَذَبَحَہَا وَبَعَثَ مِنْہَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِوَرِکِہَا وَفَخِذِہَا قَالَ فَخِذُہَا لاَ أَشُکُّ فِیہِ فَقَبِلَہُ قُلْتُ : وَأَکَلَ مِنْہُ ؟ قَالَ : أَکَلَ مِنْہُ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ قَبِلَہُ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٣٩٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے مرظہران نامی جگہ پر خرگوش کو بھگایا۔ لوگوں نے کوشش کی اور تھک کر بیٹھ گئے۔ میں خرگوش کو پکڑ کر ابو طلحہ کے پاس لے آیا تو ابو طلحہ نے خرگوش ذبح کر کے اس کے بازو اور ران کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کی ران تھی۔ مجھے اس میں شک نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبول کرلی۔ میں نے پوچھا : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے کھایا بھی تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کھایا بھی تھا۔