hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19399

.

سنن البيهقي

19399
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٩٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا وَنَحْنُ بِمَرِّ الظَّہْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأَخَذْتُہَا فَجِئْتُ بِہَا إِلَی أَبِی طَلْحَۃَ فَذَبَحَہَا وَبَعَثَ بِوَرِکَیْہَا وَفَخِذَیْہَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَبِلَہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ نَحْوَ حَدِیثِ أَبِی الْوَلِیدِ ۔ وَرَوَاہُ عَفَّانُ عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ فِیہِ قُلْتُ : أَکَلَہَا ؟ قَالَ : قَبِلَہَا۔ [صحیح ]
(١٩٣٩٣) ہشام بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک سے سنا کہ ہم نے مرالظہران نامی جگہ سے بھگایا تو لوگ دوڑتے ہوئے تھک گئے ۔ میں اسے لے کر ابو طلحہ کے پاس آیا ، جنہوں نے ذبح کر کے اس کے بازو اور رانیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھیج دیں جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبول کیں۔ (ب) عفان شعبہ سے نقل فرماتے ہیں، جس میں ہے کہ میں نے پوچھا : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھایا تھا ؟ کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبول کیا تھا۔