hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19408

.

سنن البيهقي

19408
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٤٠٢) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ زَائِدَۃَ بْنِ قُدَامَۃَ عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ قَالَ قَالَ عُمَرُ لأَبِی ذَرٍّ وَعَمَّارٍ وَأَبِی الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُم : أَتَذْکُرُونَ یَوْمَ کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِمَکَانِ کَذَا وَکَذَا فَأَتَاہُ أَعْرَابِیٌّ بِأَرْنَبٍ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی رَأَیْتُ بِہَا دَمًا فَأَمَرَنَا بِأَکْلِہَا وَلَمْ یَأْکُلْ قَالُوا : نَعَمْ ثُمَّ قَالَ لَہُ : ادْنُہُ اطْعَمْ ۔ قَالَ : إِنِّی صَائِمٌ۔ لَمْ یَذْکُرِ ابْنَ الْحَوْتَکِیَّۃِ فِی إِسْنَادِہِ ۔ [ضعیف ]
(١٩٤٠٢) موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ابو ذر، عمار اور ابودرداء سے کہا : کیا تمہیں یاد ہے جس وقت فلاں جگہ پر ایک دیہاتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خرگوش لے کر آیا تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اس پر خون کو دیکھا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کھانے کا حکم دیا اور خود نہ کھایا۔ انھوں نے اثبات میں جواب دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیہاتی سے کہا : قریب ہو کر کھاؤ تو اس نے کہا : میں روزے سے ہوں۔