hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19409

.

سنن البيهقي

19409
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٤٠٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی : خَالِدَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا کَانَ بِالصِّفَاحِ مَکَانٍ بِمَکَّۃَ وَأَنَّ رَجُلاً جَائَنَا بِأَرْنَبٍ قَدْ صَادَہَا فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو مَا تَقُولُ ؟ قَالَ : قَدْ جِیئَ بِہَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَأَنَا جَالِسٌ فَلَمْ یَأْکُلْہَا وَلَمْ یَنْہَ عَنْ أَکْلِہَا وَزَعَمَ أَنَّہَا تَحِیضُ ۔[ضعیف ]
(١٩٤٠٣) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) مکہ میں صفا نامی جگہ پر تھے ۔ ایک شخص خرگوش کا شکار کر کے لایا۔ اس نے کہا : اے عبداللہ بن عمر (رض) ! اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ کہتے ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خرگوش لایا گیا۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھایا نہیں اور کھانے سے منع بھی نہیں کیا اور اس کا گمان تھا کہ اس کو حیض آتا ہے۔