(١٩٤٢١) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ إِنَّا بِأَرْضٍ مَضَبَّۃٍ فَمَا تَأْمُرُنَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : بَلَغَنِی أَنَّ أُمَّۃً مِنْ بَنِی إِسْرَائِیلَ مُسِخَتْ دَوَابًّا وَلاَ أَدْرِی أَیُّ الدَّوَابِّ ہِیَ ۔ فَلَمْ یَأْمُرْہُ وَلَمْ یَنْہَہُ ۔
[صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٩٤٢١) ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : ہم گوہ کے علاقہ میں رہتے ہیں۔ آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے بتایا گیا کہ بنی اسرائیل کے چوپائے مسخ کیے گئے تھے۔ مجھے معلوم نہیں یہ کونسا جانور ہے۔ نہ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانے کا حکم دیا اور نہ ہی منع فرمایا۔