(١٩٥٧٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : خَیْرُ الدَّوَائِ السَّعُوطُ وَاللَّدُودُ وَالْحِجَامَۃُ وَالْمَشِیُّ وَالْعَلَقُ ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ أَوْرَدَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ ۔
وَرَوَاہُ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : خَیْرُ مَا تَدَاوَیْتُمْ بِہِ السَّعُوطُ وَاللَّدُودُ وَالْحِجَامَۃُ وَالْمَشِیُّ ۔
وَرُوِّینَا فِیمَا مَضَی عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : عَلَیْکُمْ بالإِثْمِدِ فَإِنَّہُ یَجْلُو الْبَصَرَ وَیُنْبِتُ الشَّعَرَ ۔ [ضعیف ]
(١٩٥٧٩) (ا) شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین دواء ناک سے دوائی دینا، منہ کی ایک جانب سے کھلانا، سینگی لگوانا، جلاب لینا اور جونک رکھوانا ہے۔
(ب) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سینقل فرماتے ہیں کہ بہترین دوائی جس سے تم علاج کرتے ہو ناک کی جانب سے چڑھانا منہ کی ایک جانب سے کھانا، سینگی لگوانا، جلاب لینا اور جونک لگوانا ہے۔
(ج) ابن عباس (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ اثمد سرمہ نظر کو تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔