(۱۹۶۳) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ الْفَقِیہُ بِبُخَارَی أَخْبَرَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ جَزَرَۃُ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنِی یَعْقُوبُ بْنُ حُمَیْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی مَحْذُورَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی وَجَدِّی یُحَدِّثَانِ عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ: أَنَّہُ کَانَ یُؤَذِّنُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَیُفْرِدُ الإِقَامَۃَ إِلاَّ أَنَّہُ یَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ۔ [حسن لغیرہٖ]
(١٩٦٣) ابراہیم بن عبد العزیز بن عبد الملک بن ابی محذورہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ اور دادا سے سنا، وہ دونوں أبی محذورہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اذان دیتے تھے۔ اقامت ایک مرتبہ کہتے مگر قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ دو مرتبہ۔