(١٩٦٣٠) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ ہُوَ ابْنُ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِمَکَّۃَ : إِنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَیْعَ الْخَمْرِ وَالْمَیْتَۃَ وَالْخِنْزِیرَ وَالأَصْنَامَ ۔ فَقِیلَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرَأَیْتَ شُحُومَ الْمَیْتَۃِ فَإِنَّہُ یُطْلَی بِہَا السُّفُنُ وَیُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ وَیَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ فَقَالَ : لاَ ہُوَ حَرَامٌ ۔ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عِنْدَ ذَلِکَ : قَاتَلَ اللَّہُ الْیَہُودَ إِنَّ اللَّہَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَیْہِمْ شُحُومَہُمَا أَجْمَلُوہُ ثُمَّ بَاعُوہُ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٦٣٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ اللہ و رسول نے شراب، مردار، خنزیر کا گوشت اور بتوں کی بیع سے منع فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مردار کی چربی کے بارے میں پوچھا گیا۔ جس سے کشتیاں اور چمڑوں کو تیل لگایا جاتا ہے اور لوگ دیے جلاتے ہیں : فرمایا : وہ حرام ہے۔ اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ یہود کو ہلاک کرے، جب اللہ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا تو انھوں نے پگھلا کر فروخت کر کے قیمت کھانا شروع کردی۔