(١٩٦٣٧) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ ہَارُونَ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عَمَّارٍ الْعَتَکِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ عَنْ أَبِی وَاقِدٍ اللَّیْثِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا تُصِیبُنَا مَخْمَصَۃٌ فَمَا یَصْلُحُ لَنَا مِنَ الْمَیْتَۃِ ؟ قَالَ : إِذَا لَمْ تَصْطَبِحُوا أَوْ تَغْتَبِقُوا أَوْ تَحْتَفِئُوا بَقْلاً فَشَأْنَکُمْ بِہَا ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٩٦٣٧) حسان بن عطیہ حضرت ابو واقد لیثی سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ اگر کسی علاقہ میں بھوک ہمیں پریشان کرے تو مردار کھانا کب حلال ہے ؟ فرمایا : جب صبح و شام کھانا یا سبزی نہ پاؤ تو پھر مردار کھانا تمہارے لیے جائز ہے۔