hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19667

.

سنن البيهقي

19667
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٦٦١) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ شُرَحْبِیلَ قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ وَقَدْ أَصَابَنِی جُوعٌ شَدِیدٌ فَدَخَلْتُ حَائِطًا فَأَخَذْتُ سُنْبُلاً فَأَکَلْتُ مِنْہُ وَجَعَلْتُ فِی ثَوْبِی فَجَائَ صَاحِبُ الْحَائِطِ فَضَرَبَنِی وَأَخَذَ مَا فِی ثَوْبِی قَالَ فَانْطَلَقْنَا إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَا عَلَّمْتَہُ إِذْ کَانَ جَاہِلاً وَلاَ أَطْعَمْتَہُ إِذْ کَانَ سَاغِبًا ۔ فَأَمَرَ لِی بِنِصْفِ وَسْقٍ مِنْ شَعِیرٍ ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیالسی ]
(١٩٦٦١) عباد بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا اور مجھے سخت بھوک لگی ہوئی تھی۔ میں ایک باغ میں داخل ہوا اور پھل دار شاخ کو پکڑ کر اس سے کھالیا اور کچھ اپنے کپڑے میں ڈال لیا۔ باغ والا آگیا، اس نے مجھے مارا بھی اور مجھ سے توڑا ہوا پھل بھی چھین لیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ پھر ہم دونوں (باغ والا اور عباد بن شرحبیل) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف چلے اور نبی کی طرف چلے اور نبی کے سامنے واقعہ کا تذکرہ کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر یہ نہیں جانتا تھا تو آپ اس کو سکھا دیتے اور آپ نے اس کو بھوک کی وجہ سے کھلایا بھی نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک وسق جو کا حکم دیا۔