hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19680

.

سنن البيهقي

19680
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٦٧٤) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَہْطًا مِنْ عُرَیْنَۃَ أَتَوُا النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالُوا إِنَّا قَدِ اجْتَوَیْنَا الْمَدِینَۃَ وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا وَارْتَہَسَتْ أَعْضَادُنَا فَأَمَرَہُمُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ یَلْحَقُوا بِرَاعِی الإِبِلِ فَیَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِہَا وَأَبْوَالِہَا فَلَحِقُوا بِرَاعِی الإِبِلِ فَشَرِبُوا مِنْ أَبْوَالِہَا وَأَلْبَانِہَا حَتَّی صَلَحَتْ بُطُونُہُمْ وَأَبْدَانُہُمْ ثُمَّ قَتَلُوا الرَّاعِیَ وَسَاقُوا الإِبِلَ فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَبَعَثَ فِی طَلَبِہِمْ فَجِیئَ بِہِمْ فَقَطَعَ أَیْدِیَہُمْ وَأَرْجُلَہُمْ وَسَمَرَ أَعْیُنَہُمْ ۔ قَالَ قَتَادَۃُ فَحَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ أَنَّ ذَلِکَ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الْحُدُودُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہُدْبَۃَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ ہَمَّامٍ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٩٦٧٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ عرینہ قبیلہ کے لوگ نبی کے پاس آئے کہنے لگے ہمیں مدینہ کی آب ہوا راس نہیں (یعنی موافق نہیں آئی) ہمارے پیٹ بڑھ گئے ہیں اور ہمارے بازو زخمی ہوگئے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا کہ وہ اونٹوں کے چرواہوں کے پاس جا کر اونٹوں کا دودھ اور پیشاب استعمال کریں تو انھوں نے چرواہوں کے پاس جا کر اونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیا تو ان کے بدن اور پیٹ درست ہوگئے۔ پھر انھوں نے چرواہوں کو قتل کردیا اور اونٹ لے گئے۔
یہ خبر نبی کو ملی تو آپ نے ان کو پکڑنے کے لیے آدمی روانہ کیے جو ان کو لے کر آئے تو آپ نے ان کے ہاتھ، پاؤں کاٹ دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دیں۔ قتادہ فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین کہتے ہیں : یہ حدود کے نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے۔