hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19709

.

سنن البيهقي

19709
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٧٠٣) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی قَوْلِہِ { کُلَّ ذِی ظُفُرٍ } [الأنعام ١٤٦] قَالَ ہُوَ الْبَعِیرُ وَالنَّعَامَۃُ وَفِی قَوْلِہِ {إِلاَّ مَا حَمَلَتْ ظُہُورُہُمَا } [الأنعام ١٤٦] یَعْنِی مَا عَلَقَ بِالظُّہْرِ مِنَ الشَّحْمِ أَوِ الْحَوَایَا وَہُوَ الْمَبْعَرُ ۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ ابْنُ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ مِنْ قَوْلِہِ فِی تَفْسِیرِ کُلِّ ذِی ظُفُرٍ وَالْحَوَایَا وَقَدْ مَضَی فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَغَیْرِہِ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ الْیَہُودَ حُرِّمَتْ عَلَیْہِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوہَا فَبَاعُوہَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَہَا ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَلَمْ یَزَلْ مَا حَرَّمَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی بَنِی إِسْرَائِیلَ الْیَہُودِ خَاصَّۃً وَغَیْرِہِمْ عَامَّۃً مُحَرَّمًا مِنْ حِینِ حَرَّمَہُ حَتَّی بَعَثَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ مُحَمَّدًا - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَفَرَضَ الإِیمَانَ بِہِ وَأَعْلَمَ خَلْقَہُ أَنَّ دِینَہُ الإِسْلاَمُ الَّذِی نَسَخَ بِہِ کُلَّ دِینٍ قَبْلَہُ فَقَالَ {إِنَّ الدِّینَ عِنْدَ اللَّہِ الإِسْلاَمُ } [آل عمران ١٩] وَأَنْزَلَ فِی أَہْلِ الْکِتَابِ مِنَ الْمُشْرِکِینَ { قُلْ یَا أَہْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلَی کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ } [آل عمران ٦٤] الآیَۃَ وَأَمَرَ بِقِتَالِہِمْ حَتَّی یُعْطُوا الْجِزْیَۃَ إِنْ لَمْ یُسْلِمُوا وَأَنْزَلَ فِیہِمُ { الَّذِینَ یَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِیَّ الأُمِّیَّ الَّذِی یَجِدُونَہُ مَکْتُوبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ یَأْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَیَنْہَاہُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبَاتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْہِمُ الْخَبَائِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ إِصْرَہُمْ وَالأَغْلاَلَ الَّتِی کَانَتْ عَلَیْہِمْ } [الأعراف ١٥٧] قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فَقِیلَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ أَوْزَارَہُمْ وَمَا مُنِعُوا بِمَا أَحْدَثُوا قَبْلَ مَا شُرِعَ مِنْ دِینِ مُحَمَّدٍ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ [ضعیف ]
(١٩٧٠٣) ابن عباس (رض) { کُلَّ ذِی ظُفُرٍ } [الأنعام ١٤٦] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اونٹ اور شتر مرغ ہے اور اللہ کا فرمان ہے : {إِلاَّ مَا حَمَلَتْ ظُہُورُہُمَا } [الأنعام ١٤٦] وہ پشت کی چربی یا آنتوں کی چربی ہے۔
مجاہد فرماتے ہیں : کل ذی ظفر والحوایا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ اللہ یہود پر لعنت کرتے ہیں کہ اللہ نے ان پر چربی حرام کی، لیکن انھوں نے اس کو پگھلایا اور فروخت کیا اور اس کی قیمت کو کھایا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : جو اللہ نے بنی اسرائیل پر حرام قرار دیا تھا وہ حرام ہی رہا، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبعوث کیے گئے، تب پہلے والے احکامات کو منسوخ کردیا۔ اللہ فرماتے ہیں : {إِنَّ الدِّینَ عِنْدَ اللَّہِ الإِسْلاَمُ } [آل عمران ١٩]” اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔ “ { قُلْ یَا أَہْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلَی کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ } [آل عمران ٦٤]” اے اہل کتاب ! ایک کلمہ کی طرف آؤ، جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے اور ان سے لڑائی کا حکم دیا، یہاں تک کہ جزیہ دیں یا اسلام قبول کرلیں۔ “
{ الَّذِینَ یَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِیَّ الأُمِّیَّ الَّذِی یَجِدُونَہُ مَکْتُوبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ یَأْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَیَنْہَاہُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبَاتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْہِمُ الْخَبَائِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ إِصْرَہُمْ وَالأَغْلاَلَ الَّتِی کَانَتْ عَلَیْہِمْ } [الأعراف ١٥٧] ” وہ لوگ جو نبی امی کی پیروی کرتے ہیں ، جس کو وہ توراۃ و انجیل میں اپنے پاس لکھا ہوا پاتے ہیں، وہ ان کو نیکی کا حکم کرتا ہے اور برائی سے روکتا ہے اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں حلال ہیں اور بری چیزیں حرام قرار دی گئی اور ان کے بوجھ جو ان پر ہیں ہلکے کرتا ہے۔ “
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اللہ ان کے بوجھوں کو خوب جانتا ہے اور جو وہ بدعات کرتے تھے ان سے منع کردیے گئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین کے مشروع ہونے سے پہلے۔