(١٩٧٠٨) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ أَخْبَرَنِی الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : دُلِّیَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ یَوْمَ خَیْبَرَ فَالْتَزَمْتُہُ فَقُلْتُ ہَذَا لِی لاَ أُعْطِی أَحَدًا شَیْئًا فَالْتَفَتُّ فَإِذَا النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَتَبَسَّمُ فَاسْتَحْیَیْتُ مِنْہُ ۔
أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ کَمَا مَضَی۔ وَفِی ہَذَا مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ أَبَاحَ الشَّحْمَ مِنْ ذَبِیحَۃِ أَہْلِ الْکِتَابِ وَفِی ذَلِکَ مَا دَلَّ عَلَی صِحَّۃِ قَوْلِ الشَّافِعِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٩٧٠٨) عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن مجھے ایک چربی کی تھیلی ملی تو میں اس کو اپنے پاس رکھ لیا۔ میں نے کہا : یہ میری ہے میں نے کسی کو کچھ بھی نہیں دینا۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرا رہے تھے، میں نے آپ سے حیاء کیا۔