(١٩٧١٥) وَحَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ بُرْدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنَّا نَغْزُو فَنَأْکُلُ فِی أَوْعِیَۃِ الْمُشْرِکِینَ وَنَشْرَبُ فِی أَسْقِیَتِہِمْ ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی رِوَایَۃِ حَرْمَلَۃَ أَہْدَتْ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَہُودِیَّۃٌ شَاۃً مَحْنُوذَۃً سَمَّتْہَا فِی ذِرَاعِہَا فَأَکَلَ مِنْہَا ہُوَ یَعْنِی وَغَیْرُہُ ۔ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَا زَالَتِ الأُکْلَۃُ الَّتِی أَکَلْتُ مِنَ الشَّاۃِ تُعَادُّنِی حَتَّی کَانَ ہَذَا أَوَانَ قَطَّعَتْ أَبْہَرِی ۔ [حسن۔ تقدم قبلہ ]
(١٩٧١٥) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر غزوہ کرتے تو ہم مشرکین کے برتنوں میں کھاتے اور ان کے مشکیزوں سے پیتے۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حرملۃ کی روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک بھنی ہوئی زہر آلود بکری تحفہ میں دی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور دوسروں نے بھی اس سے کھالیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب سے میں نے یہ زہر آلود بکری کھائی ہے، اس وقت سے اس نے مجھے بیمار کر چھوڑا ہے اور اس وقت بھی یہ میری شاہ رگ کو کاٹ رہی ہے۔