hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19722

.

سنن البيهقي

19722
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٧١٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَبِیبِ بْنِ عَرَبِیٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ امْرَأَۃً یَہُودِیَّۃً أَتَتْ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِشَاۃٍ مَسْمُومَۃٍ فَأَکَلَ مِنْہَا فَجِیئَ بِہَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَسَأَلَہَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَتْ : أَرَدْتُ لأَقْتُلَکَ ۔ قَالَ : مَا کَانَ اللَّہُ لِیُسَلِّطَکِ عَلَی ذَلِکَ ۔ أَوْ قَالَ عَلَیَّ قَالَ فَقَالُوا أَلاَ نَقْتُلُہَا قَالَ لاَ قَالَ فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُہَا فِی لَہَوَاتِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ حَبِیبٍ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ الْحَجَبِیِّ عَنْ خَالِدٍ وَرُوِّینَا فِیہِ حَدِیثَ جَابِرٍ وَغَیْرِہِ فِی کِتَابِ الْجِرَاحِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٧١٦) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں : ایک یہودی عورت نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زہر آلود بھنی ہوئی بکری پیش کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کھالیا۔ اسے نبی کے پاس لایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے سوال کیا تو وہ کہنے لگی : میں نے آپ کے قتل کا ارادہ کیا تھا تو آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تجھے میرے اوپر مسلط نہیں کرے گا، (یعنی تو مجھے ہلاک نہیں کرسکتی) تو صحابہ نے سوال کیا کہ کیا ہم اس کو قتل نہ کردیں ؟ آپ نے فرمایا : نہیں، راوی فرماتے ہیں کہ میں اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کوے یعنی حلق میں ہمیشہ محسوس کرتا رہا۔