(١٩٧٢٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ دَاوُدَ ہُوَ ابْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِنْ اللَّہَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلاَ تُضَیِّعُوہَا وَحَدَّ حُدُودًا فَلاَ تَعْتَدُوہَا وَنَہَی عَنْ أَشْیَائَ فَلاَ تَنْتَہِکُوہَا وَسَکَتَ عَنْ أَشْیَائَ رُخْصَۃً لَکُمْ لَیْسَ بِنِسْیَانٍ فَلاَ تَبْحَثُوا عَنْہَا۔ ہَذَا مَوْقُوفٌ۔
[منکر۔ قال الدار قطنی فی العلل ١١٧٠]
(
١٩٧٢٥) مکحول ابو ثعلبہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ نے فرائض کو فرض کیا۔ تم ان کو ضائع مت کرو اور حدیں مقرر کیں، ان سے تجاوز نہ کرو اور کچھ چیزوں سے منع فرمایا۔ ان کے احکامات کو نہ توڑو اور کچھ اشیاء سے خاموشی اختیار کی، وہ رخصت ہیں، بھول نہیں۔ تم اس کے بارے میں بحث نہ کرو۔