(۱۹۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالَ ذَکَرَ سُفْیَانُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَتْ نَاقَۃُ النَّبِیِّ -ﷺ- تُسَمَّی الْعَضْبَائَ وَبَغْلَتُہُ الشَّہْبَائَ وَحِمَارُہُ یَعْفُورٌ وَجَارِیَتُہُ خَضِرَۃُ۔ وَقَدْ مَضَی فِی حَدِیثِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ قَالَ : مَا تَرَکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ بَغْلَتَہُ الْبَیْضَائَ وَسِلاَحَہُ وَأَرْضًا جَعَلَہَا صَدَقَۃً۔ [ضعیف]
(١٩٨٠٦) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کا نام عضباء تھا اور خچر کا نام شہباء اور گدھے کو یعفور کہتے تھے اور لونڈی کا نام خضرۃ۔
(ب) عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفید خچر اور اسلحہ اور زمین چھوڑی، جسے کو صدقہ کردیا۔