hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19813

.

سنن البيهقي

19813
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۸۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ رَحِمَہُ اللَّہُ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ (ح) وَأَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی رَہْطٍ مِنَ الأَشْعَرِیِّینَ نَسْتَحْمِلُہُ قَالَ وَاللَّہِ مَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِی مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَائَ اللَّہُ ثُمَّ أُتِیَ بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلاَثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَی فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا أَوْ قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ لاَ یُبَارِکُ اللَّہُ لَنَا أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَسْتَحْمِلُہُ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَحْمِلَنَا ثُمَّ حَمَلَنَا فَأَتَوْہُ فَأَخْبَرُوہُ فَقَالَ مَا أَنَا حَمَلْتُکُمْ وَلَکِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ حَمَلَکُمْ إِنِّی وَاللَّہِ إِنْ شَائَ اللَّہُ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ ثُمَّ أَرَی خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ کَفَّرْتُ یَمِینِی وَأَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ۔ لَفْظُ حَدِیثِ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ وَحَدِیثُ الطَّیَالِسِیُّ بِمَعْنَاہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی النُّعْمَانِ وَقُتَیْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ وَغَیْرِہِ کُلُّہُمْ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٩٨٠٧) ابوموسیٰ اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ میں اشعریوں کے ایک گروہ میں نبی کے پاس آیا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں سواریاں مہیا کردیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں تمہیں سوار نہ کروں گا اور میرے پاس سواریاں نہیں جن پر تمہیں سوار کروں۔ کہتے ہیں : جتنی دیر اللہ نے چاہا ہم ٹھہرے رہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اونٹ لائے گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے لیے حکم فرمایا کہ تین اونٹ سفید کہا نوں والے دئیے جائیں۔ جب ہم چلے ہم نے کہا یا بعض لوگوں نے کہا : اللہ ہمیں برکت نہ دے، ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سواریاں طلب کرنے کے لیے آتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسم اٹھائی کہ وہ ہم کو سوار نہ کریں گے لیکن بعد میں سواریاں مہیا فرما دیں۔ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور خبر دی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تمہیں سوار نہ کیا بلکہ اللہ نے تمہیں سوار کیا اور اگر میں قسم اٹھالوں پھر اس سے بہتر کام دیکھوں تو وہ کرلیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔