(۱۹۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنِ: أَنَّ سَعْدًا کَانَ یُؤَذِّنُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ حَفْصٌ: فَحَدَّثَنِی أَہْلِی أَنَّ بِلاَلاً أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لِیُؤْذِنَہُ بِصَلاَۃِ الْفَجْرِ فَقَالُوا: إِنَّہُ نَائِمٌ۔ فَنَادَی بِلاَلٌ بِأَعْلَی صَوْتِہِ: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ فَأُقِرَّتْ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔ [صحیح لغیرہٖ]
(١٩٨٢) حفص بن عمر بن سعد موذن سے روایت ہے کہ سعد (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقرر کردہ مؤذن تھے۔ حفص کہتے ہیں : مجھے میرے گھر والوں نے بیان کیا کہ سیدنا بلال (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تاکہ صبح کی اذان دیں، پھر فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوئے ہوئے ہیں۔ سیدنا بلال (رض) نے اونچی آواز سے پکارا الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، پھر اس کو صبح کی نماز میں مقرر کردیا گیا۔