(۱۹۸۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ کَیْسَانَ الْیَشْکُرِیُّ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَعْتَمَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ فَوَجَدَ الصِّبْیَۃَ قَدْ نَامُوا فَأَتَاہُ أَہْلُہُ بِطَعَامٍ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَأْکُلَ مِنْ أَجْلِ صِبْیَتِہِ ثُمَّ بَدَا لَہُ فَأَکَلَ فَأَتَیَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَا ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِہَا وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مَرْوَانَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۵۰]
(١٩٨٤٧) ابو حازم حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دیر کردی۔ پھر اپنے گھر واپس آیا تو اس کے بچے سو چکے تھے، اس کی بیوی نے کھانا پیش کیا تو اس نے بچوں کی وجہ سے قسم کھائی کہ وہ کھانا نہیں کھائے گا۔ لیکن بعد میں اس نے کھالیا۔ پھر انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس کا تذکرہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو قسم اٹھائے دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو اس کو کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ دے۔