hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19854

.

سنن البيهقي

19854
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۸۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ أَنْبَأَنَا أَبُو شُعَیْبٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ فَسَأَلَہُ نَفَقَۃً أَوْ فِی ثَمَنِ خَادِمٍ فَقَالَ لَہُ عَدِیٌّ مَا عِنْدِی إِلاَّ دِرْعِی وَمِغْفَرِی فَأَنَا أَکْتُبُ لَکَ إِلَی أَہْلِی تُعْطَہَا قَالَ فَلَمْ یَرْضَ قَالَ فَغَضِبَ عَدِیٌّ فَحَلَفَ لاَ یُعْطِیہِ شَیْئًا قَالَ فَرَضِیَ الرَّجُلُ قَالَ فَقَالَ لَوْلاَ أَنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی تِقَائَ ہَا فَلْیَأْتِ التَّقْوَی ۔ مَا حَنِثْتُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۵۱]
(١٩٨٤٨) تمیم بن طرفہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی عدی بن حاتم کے پاس آیا۔ اس نے خرچ یا ایک خادم کی قیمت کا سوال کیا، تو عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میرے پاس تو زرع یا خود ہے، لیکن میں اپنے گھر والوں کو لکھ دیتا ہوں وہ تجھے دے دیں گے۔ راوی کہتے ہیں : وہ بندہ راضی نہ ہوا تو عدی (رض) کو غصہ آگیا۔ قسم اٹھائی کہ کچھ نہ دیں گے۔ بعد میں آدمی راضی ہوگیا تو عدی فرماتے ہیں : اگر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا نہ ہوتا کہ آپ نے فرمایا : جو قسم اٹھائے پھر اس سے بہتر تقویٰ والی بات دیکھی ہے تو تقویٰ کی خاطر اس کو چھوڑ دے۔ ورنہ میں قسم نہ توڑتا۔