(۱۹۹۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو عَلِیٍّ ہِشَامُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ ہِشَامٍ السِّیرَافِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبِیدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ قَالَ قَرْنِی ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ یَجِیئُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَہَادَۃُ أَحَدِہِمْ یَمِینَہُ وَیَمِینُہُ شَہَادَتَہُ ۔ قَالَ إِبْرَاہِیمُ فَکَانَ أَصْحَابُنَا یَنْہَوْنَنَا وَنَحْنُ غِلْمَانٌ أَنْ نَحْلِفَ بِالشَّہَادَۃِ وَالْعَہْدِ۔ لَفْظُ حَدِیثِہِمَا سَوَاء ٌ إِلاَّ أَنَّ قَوْلَہُ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ فِی رِوَایَۃِ الْقَطَّانِ مَرَّتَیْنِ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعْدِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ شَیْبَانَ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَنْصُورٍ۔
[صحیح۔ متفق علیہ]
(١٩٩١١) عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : کون لوگ بہتر ہیں ؟ فرمایا : میرے زمانہ کے، پھر ان کے بعد آنے والے، پھر ان کے زمانہ کے ساتھ ملے ہوئے، پھر ان کے بعد کے دور والے۔ پھر ایک ایسی قوم آئے گی کہ ان کی گواہی قسم سے سبقت لے جائے گی اور قسم گواہی سے سبقت لے جائے گی۔ ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے ساتھی ہمیں منع کرتے تھے اور ہم بچے تھے کہ ہم شہادت یا عہد پر قسم اٹھائیں۔
دونوں احادیث کے الفاظ برابر ہیں، سوائے اس قول کے کہ پھر ان کے بعد والا زمانہ۔