hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19958

.

سنن البيهقي

19958
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۹۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ وَحَدَّثَنِی الْقَاسِمُ الْکُلِینِیُّ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ وَأَنَا لِحَدِیثِ الْقَاسِمِ أَحْفَظُ قَالَ : کُنَّا عِنْدَ أَبِی مُوسَی فَدَعَا بِمَائِدَۃٍ وَعَلَیْہَا لَحْمُ دَجَاجٍ فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی تَیْمِ اللَّہِ أَحْمَرُ شَبِیہٌ بِالْمَوَالِی فَقَالَ لَہُ أَبُو مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ہَلُمَّ فَتَلَکَّأَ قَالَ : ہَلُمَّ فَإِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَأْکُلُہُ أَوْ قَالَ یَأْکُلُ مِنْہُ قَالَ إِنِّی وَاللَّہِ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْئًا فَقَذِرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لاَ آکُلَ مِنْہُ قَالَ فَہَلُمَّ أُخْبِرْکَ عَنْ ذَاکَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنِّی وَاللَّہِ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ کَفَّرْتُ یَمِینِی وَتَحَلَّلْتُہَا انْطَلِقُوا فَإِنَّمَا حَمَلَکُمُ اللَّہُ ۔ کَذَا رَوَاہُ سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَہُوَ مِنَ الْحُفَّاظِ الأَثْبَاتِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْہُ فَقَالُوا فِی ہَذَا الْحَدِیثِ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ أَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَتَحَلَّلْتُہَا ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۵۱۷]
(١٩٩٥٢) زہدم جرمی فرماتے ہیں کہ میں قسم کی احادیث کو زیادہ یاد رکھتا ہوں۔ کہتے ہیں : ہم ابو موسیٰ (رض) کے پاس تھے۔ انھوں نے دستر خوان منگوایا۔ اس پر مرغی کا گوشت تھا تو بنو تیم اللہ قبیلہ کا ایک سرخ رنگ کا آدمی داخل ہوا۔ ابو موسیٰ (رض) فرمانے لگے : آؤ۔ اس نے عذر پیش کردیا تو ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ، آپ اس کو کھاتے تھے یا اس سے کھاتے تھے، وہ کہنے لگا : میں نے بھی اللہ کی قسم ! اس کو دیکھا، کچھ ایسی چیزیں کھاتا ہے جس کی وجہ سے میں نے قسم کھائی اس کا گوشت نہ کھاؤں گا۔ ابوموسیٰ (رض) فرماتے ہیں : آؤ میں تمہیں خبر دیتا ہوں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں کسی کام پر قسم کھاتا ہوں دوسرا اس سے بہتر ہو تو وہ کرلیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔ چلو اللہ نے تمہیں سواریاں عطا فرما دی ہیں۔
(ب) حماد بن زید اور دوسرے فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں بہتر کام کرلیتا ہوں اور اپنی قسم کو ختم کردیتا ہوں۔