(۲۰۰۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَنْبَأَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی {وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَہُ بَعْدَ حِینٍ} [صٓ ۸۸] قَالَ بَعْدَ الْمَوْتِ {وَفِی ثَمُودَ إِذْ قِیلَ لَہُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّی حِینٍ} [الذاریات ۴۳] قَالَ ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ وَفِی قَوْلِہِ {تُؤْتِی أُکُلَہَا کُلَّ حِینٍ} [إبراہیم ۲۵] قَالَ کُلَّ سَبْعَۃِ أَشْہُرٍ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہُ قَالَ : الْحِینُ سَنَۃٌ۔ [صحیح]
(٢٠٠٢١) حضرت قتادہ (رض) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان : { وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعْدَ حِیْنٍ } [صٓ ٨٨] ” تم ضرور ایک وقت کے بعد اس کی خبر جان لو گی کے متعلق “ فرماتے ہیں : یعنی موت کے بعد { وَفِی ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَہُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰی حِیْنٍ } [الذاریات ٤٣] ” اور قوم ثمود کے بارے میں جب ان سے کہا گیا کہ تم ایک وقت تک فائدہ اٹھاؤ۔ “ یعنی تین دن تک { تُؤْتِیْٓ اُکُلَھَا کُلَّ حِیْنٍ } [إبراہیم ٢٥] فرماتے ہیں : ہر ساتوے مہینے۔ ربیعہ بن عبدالرحمن سے منقول ہے، فرماتے ہیں : حین سے مراد ایک سال ہے۔