(۲۰۰۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَرُوبَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ رَجُلٍ صَحِبَہُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : النَّذْرُ نَذْرَانِ فَمَا کَانَ مِنْ نَذْرٍ فِی طَاعَۃِ اللَّہِ فَذَلِکَ لَکَ وَفِیہِ الْوَفَائُ وَمَا کَانَ مِنْ نَذْرٍ فِی مَعْصِیَۃِ اللَّہِ فَذَلِکَ لِلشَّیْطَانِ وَلاَ وَفَائَ فِیہِ فَیُکَفِّرُہُ مَا یُکَفِّرُ الْیَمِینَ ۔
وَقِیلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ۔ [ضعیف]
(٢٠٠٧١) محمد بن زبیر عمران بن حصین کے شاگرد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نذر دو قسم کی ہے : 1 نذر جو اللہ کی اطاعت میں ہو اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔ 2 وہ نذر جو اللہ کی نافرمانی کی ہو۔ یہ شیطان کے لیے ہے اس کا پورا کرنا درست نہیں ہے۔ اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔