hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20145

.

سنن البيهقي

20145
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۱۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ حَدَّثَنِی ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاکِ قَالَ : نَذَرَ رَجُلٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یَنْحَرَ بِبُوَانَۃَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ کَانَ فِیہَا وَثَنٌ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاہِلِیَّۃِ یُعْبَدُ؟ ۔ قَالُوا : لاَ۔ قَالَ : فَہَلْ کَانَ فِیہَا عِیدٌ مِنْ أَعْیَادِہِمْ؟ ۔ قَالُوا : لاَ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَوْفِ بِنَذْرِکَ فَإِنَّہُ لاَ وَفَائَ لِنَذْرٍ فِی مَعْصِیَۃِ اللَّہِ وَلاَ فِیمَا لاَ یَمْلِکُ ابْنُ آدَمَ ۔ [صحیح]
(٢٠١٣٩) ثابت بن ضحاک فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں بوانہ نامی جگہ پر اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا جاہلیت کے بتوں میں سے کوئی بت تو نہ تھا جس کی پوجا کی جاتی ہو ؟ انھوں نے کہا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہاں پر کوئی میلہ تو نہیں لگتا ؟ انھوں نے کہا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی نذر کو پورا کر اور نافرمانی کی نذرکو پورا کرنا نہیں ہوتا اور جس کا ابن آدم مالک نہیں اس کو بھی پورا کرنا ضروری نہیں ہے۔