hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20194

.

سنن البيهقي

20194
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۱۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّیُّ قَالاَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا الأَعْمَشُ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَثَلُ الْوَاقِعِ فِی حُدُودِ اللَّہِ وَالْمُدَاہِنِ فِیہَا کَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَہَمُوا عَلَی سَفِینَۃٍ فَأَصَابَ بَعْضَہُمْ سُفْلٌ وَأَصَابَ بَعْضَہُمْ عُلْوٌ فَکَانَ الَّذِینَ فِی السُّفْلِ یَسْتَقُونَ مِنَ الْعُلْوِ فَیَمُرُّونَ عَلَیْہِمْ فَیُؤْذُونَہُمْ فَقَالَ الَّذِینَ فِی الْعُلْوِ قَدْ آذَیْتُمُونَا تَصُبُّونَ عَلَیْنَا الْمَائَ قَالَ فَأَخَذُوا فَأْسًا یَعْنِی الَّذِینَ فِی السُّفْلِ فَجَعَلُوا یَحْفِرُونَ فِی السَّفِینَۃِ فَقَالَ لَہُمُ الَّذِینَ فِی الْعُلْوِ مَا تَصْنَعُونَ فَإِنْ تَرَکُوہُمْ وَمَا یُرِیدُونَ ہَلَکُوا جَمِیعًا وَإِنْ أَخَذُوا عَلَی أَیْدِیہِمْ نَجَوْا جَمِیعًا ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٢٠١٨٨) نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے حدود میں واقع ہونے اور سستی کرنے کی مثال ان کشتی والوں کی طرح ہے، جنہوں نے کشتی کے اوپر اور نیچے والے حصہ کے بارے میں کرہ اندازی کی تو نیچے کے حصہ والے اوپر والوں سے پانی لاتے تھے۔ وہ ان کے پاس سے گزرتے تو ان اوپر والوں کو تکلیف ہوتی۔ اوپر والے کہنے لگے : تم ہمارے اوپر پانی گراتے ہو جس سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ نیچے والوں نے کلہاڑا پکڑ لیا اور کشتی کو توڑنے لگے۔ اوپر والوں نے کہا : تم کیا کر رہے ہو ؟ اگر انھوں نے چھوڑ دیا جس کا وہ ارادہ رکھتے ہیں تو وہ تمام ہلاک ہوجائیں گے۔ اگر ان کے ہاتھ پکڑ لیں گے تو وہ نجات پالیں گے۔