(۲۰۱۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ قَالَ قَامَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّکُمْ تَقْرَئُ ونَ ہَذِہِ الآیَۃَ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا عَلَیْکُمْ أَنْفُسَکُمْ لاَ یَضُرُّکُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اہْتَدَیْتُمْ} [المائدۃ ۱۰۵] وَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوُا الظَّالِمَ ثُمَّ لَمْ یَأْخُذُوا عَلَی یَدَیْہِ أَوْشَکُوا أَنْ یَعُمَّہُمُ اللَّہُ بِعِقَابٍ ۔ [صحیح]
(٢٠١٨٩) قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ ابو صدیق (رض) کھڑے ہوئے۔ اللہ کی حمدوثنا بیان کی پھر کہا : اے لوگو ! تم یہ آیت پڑھتے ہو : { یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْکُمْ اَنْفُسَکُمْ لَا یَضُرُّکُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اھْتَدَیْتُمْ } [المائدۃ ١٠٥] ” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو تم اپنے نفسوں کو لازم پکڑو۔ جب تم ہدایت یافتہ ہوئے کسی کی گمراہی تمہیں نقصان نہ دے گی۔ “
میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے : جب لوگ ظالم کو دیکھیں پھر اس کا ہاتھ نہپکڑیں یا شکوہ نہ کریں تو اللہ ان کو عذاب میں مبتلا کردیں گے۔