(۲۰۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : الأَئِمَّۃُ ضُمَنَائُ وَالْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَائُ فَأَرْشَدَ اللَّہُ الأَئِمَّۃَ ، وَغَفَرَ لِلْمُؤَذِّنِینَ ۔
قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ: وَہَذَا الْحَدِیثُ لَمْ یَسْمَعْہُ سُہَیْلٌ مِنْ أَبِیہِ إِنَّمَا سَمِعَہُ مِنَ الأَعْمَشِ۔
[صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۵۳۱]
(٢٠٢٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے۔ اللہ تعالیٰ اماموں کی راہنمائی کرے اور مؤذنوں کو معاف کر دے۔
(ب) امام احمد کہتے ہیں کہ یہ حدیث سہیل نے اپنے والد سے نہیں سنی بلکہ اعمش سے سنی ہے۔