(۲۰۲۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ رَحِمَہُ اللَّہُ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّکُمْ مُصِیبُونَ وَمَنْصُورُونَ وَمَفْتُوحٌ لَکُمْ فَمَنْ أَدْرَکَ ذَلِکَ مِنْکُمْ فَلْیَتَّقِ اللَّہَ وَلْیَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْیَنْہَ عَنِ الْمُنْکَرِ ۔ [حسن]
(٢٠٢٠٦) سماک بن حرب فرماتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود (رض) سے سنا، وہ اپنے والد سے نقل فرماتی ہیں کہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرما رہے تھے : تم آزمائے جاؤ گے اور مدد کیے جاؤ گے اور تمہیں فتح دی جائے گی۔ تم میں سے جو اس کو پالے وہ اللہ سے ڈرے نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کریں۔