(۲۰۲۲۴) حَدَّثَنَا الشَّیْخُ الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ رَحِمَہُ اللَّہُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَنْبَأَنَا ہِشَامٌ عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِی عَلِیٍّ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : وَیْلٌ لِلأُمَرَائِ وَوَیْلٌ لِلْعُرَفَائِ وَوَیْلٌ لِلأُمَنَائِ لَیَتَمَنَّیَنَّ أَقْوَامٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَنَّ نَوَاصِیَہُمْ مُعَلَّقَۃٌ بِالثُّرَیَّا یَتَخَلْخَلُونَ بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ وَأَنَّہُمْ لَمْ یَلُوا عَمَلاً۔
[ضعیف]
(٢٠٢٢٤) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : امراء، چوہدریوں اور امینوں کے لیے ہلاکت ہے۔ قیامت کے دن لوگ تمنا کریں گے کہ ان کی پیشانیاں ثر یا ستارے سے باندھ دی جائیں، وہ آسمانوں و زمین کے درمیان لٹکتے رہیں لیکن وہ کسی کام پر والی نہ بنتے ۔