(۲۰۲۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا یُونُسُ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ أَبِی عَلِیٍّ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : الْعَرَافَۃُ أَوَّلُہَا مَلاَمَۃٌ وَآخِرُہَا نَدَامَۃٌ وَالْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَالَ قُلْتُ : یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ إِلاَّ مَنِ اتَّقَی اللَّہَ مِنْہُمْ۔ قَالَ : إِنَّمَا أُحَدِّثُکَ کَمَا سَمِعْتُ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]
(٢٠٢٢٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ چوہدراہٹ ابتدائی طور پر ملامت کا باعث ہے، آخر میں ندامت اور قیامت کے دن عذاب کا باعث ہے۔ ابوحازم فرماتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) سے کہا : ان میں سے جو اللہ سے ڈرتا رہا ؟ فرمایا : میں ویسے بیان کروں گا جیسے میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔