hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20251

.

سنن البيهقي

20251
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۲۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی دَارِمٍ الْحَافِظُ قَالَ سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِیدِ الْبَجَلِیَّ یَقُولُ کُنَّا عِنْدَ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ الْجَہْضَمِیِّ عَشِیَّۃً فَوَرَدَ عَلَیْنَا کِتَابُ السُّلْطَانِ بِتَقْلِیدِہِ الْقَضَائَ بِالْبَصْرَۃِ فَقَالَ أُشَاوِرُ نَفْسِیَ اللَّیْلَۃَ وَأُخْبِرُکُمْ غَدًا فَغَدَوْنَا إِلَیْہِ مِنَ الْغَدِ فَإِذَا عَلَی بَابِہِ نَعْشٌ فَقُلْنَا مَا ہَذَا قَالُوا مَاتَ نَصْرٌ فَسَأَلْنَا أَہْلَہُ عَنْہُ فَقَالُوا بَاتَ لَیْلَۃً یُصَلِّی فَلَمَّا کَانَ فِی السَّحَرِ سَجَدَ فَأَطَالَ فَحَرَّکْنَاہُ فَوَجَدْنَاہُ مَیِّتًا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]
(٢٠٢٤٥) علی بن عباس بن ولید بجلی فرماتے ہیں : ہم شام کے وقت نصر بن علجہضمی کے پاس تھے ۔ ہمارے پاس بادشاہ کا خط آیا کہ بصرہ کے قاضی کی تقلید کرو۔ یعنی قاضی کا عہدہ قبول کرو۔ اس نے کہا : آج رات میں اپنے دل سے مشاورت کرلوں، کل بتاؤں گا۔ کل صبح ہم ان کی طرف گئے۔ دروازے پر ان کی لاش تھی۔ ہم نے کہا : یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا : نصر فوت ہوگئے۔ ہم نے ان کے گھر والوں سے پوچھا۔ انھوں نے کہا : رات کو نماز پڑھتے رہے، جب سحری کا وقت ہوا تو انھوں نے لمبا سجدہ کیا۔ ہم نے حرکت دی تو انھیں مردہ حالت میں پایا۔