(۲۰۲۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُبَارَکٍ حَدَّثَنَا صَدَقَۃٌ وَیَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُخَیْمِرَۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ فِلَسْطِینَ یُکْنَی أَبَا مَرْیَمَ مِنَ الأَسْدِ قَدِمَ عَلَی مُعَاوِیَۃَ فَقَالَ لَہُ مُعَاوِیَۃُ : مَا أَقْدَمَکَ؟ قَالَ حَدِیثٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا رَأَیْتُ مَوْقِفَکَ جِئْتُ أُخْبِرُکَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ وَلاَّہُ اللَّہُ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَیْئًا فَاحْتَجَبَ عَنْ حَاجَاتِہِمْ وَخَلَّتِہِمْ وَفَاقَتِہِمُ احْتَجَبَ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَنْ حَاجَتِہِ وَخَلَّتِہِ وَفَاقَتِہِ ۔ [صحیح]
(٢٠٢٥٨) قاسم بن مغیرہ فلسطین کے ایک آدمی جس کی کنیت ابو مریم تھی، اسد قبیلہ سے تعلق تھا، معاویہ کے پاس آئے۔ آپ نے پوچھا : کون سی چیز آپ کو لے کر آئی ہے ؟ اس نے کہا : میں نے ایک حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی، جب میں آپ کے گھر کو دیکھوں گا میں آکر آپ کو خبر دوں گا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرما رہے تھے : جس کو اللہ لوگوں کے امور کا والی بنائے۔ تو ان کی ضروریات، ملاقات اور ان کے فاقوں سے دربان بٹھالے تو اللہ قیامت کے دن اس کی حاجات و ضروریات اور فاقوں سے دربان بٹھادے گا۔