hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20307

.

سنن البيهقي

20307
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۳۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فِی قِصَّۃِ الْحُدَیْبِیَۃِ قَالاَ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَشِیرُوا عَلَیَّ أَتَرَوْنَ أَنْ نَمِیلَ إِلَی ذَرَارِیِّ ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ أَعَانُوہُمْ فَنُصِیبَہُمْ أَمْ تَرَوْنَ أَنْ نَؤُمَّ الْبَیْتَ فَمَنْ صَدَّنَا عَنْہُ قَاتَلْنَاہُ ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ إِنَّمَا جِئْنَا مُعْتَمِرِینَ وَلَمْ نَجِئْ لِقِتَالِ أَحَدٍ وَلَکِنْ مَنْ حَالَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْبَیْتِ قَاتَلْنَاہُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : فَرُوحُوا إِذًا ۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ مَا رَأَیْتُ أَحَدًا کَانَ أَکْثَرَ مُشَاوَرَۃً لأَصْحَابِہِ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۹۵، ۱۸۱۱]
(٢٠٣٠١) عروہ بن زبیر سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے حدیبیہ کا قصہ نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ سے مشورہ کیا کرو۔ کیا تمہارا خیال ہے کہ ہم اپنی اولاد کی طرف مائل ہوجائیں گے۔ وہ لوگ جنہوں نے ان کی اعانت کی ، ہم ان کو ضرور پالیں گے۔ کیا تمہارا خیال ہے کہ ہم بیت اللہ کا قصد کریں، جس نے ہمیں اس سے روکا ہم اس سے لڑائی کریں گے ؟ ابوبکر صدیق (رض) نے فرمایا : اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے ہیں، ہم تو عمرہ کی غرض سے آئے ہیں، قتال کے لیے نہیں آئے، لیکن جو ہمارے اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہوا ہم ان سے لڑائی کریں گے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تب تم چلو۔
(ب) زہری حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے زیادہ اپنے صحابہ سے مشورہ کیا کرتے تھے۔