(۲۰۳۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا سَارَ إِلَی بَدْرٍ اسْتَشَارَ الْمُسْلِمِینَ فَأَشَارَ عَلَیْہِ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ثُمَّ اسْتَشَارَہُمْ فَأَشَارَ عَلَیْہِ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ثُمَّ اسْتَشَارَہُمْ فَقَالَتِ الأَنْصَارُ یَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِیَّاکُمْ یُرِیدُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالُوا إِذًا لاَ نَقُولُ کَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ لِمُوسَی {اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلاَ إِنَّا ہَا ہُنَا قَاعِدُونَ} [المائدۃ ۲۴] وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَوْ ضَرَبْتَ أَکْبَادَہَا إِلَی بَرْکِ الْغُمَادِ لاَتَّبَعْنَاکَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۷۷۹]
(٢٠٢٠٢) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کو چلے تو ابوبکر، عمر اور مسلمانوں سے مشورہ کیا۔ پھر دوبارہ ان سے مشورہ کیا تو انصاری کہنے لگے : اے انصار کا گروہ ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا : تب ہم بنو اسرائیل کی طرح نہ کہیں گے جو انھوں نے حضرت موسیٰ سے کہا تھا : { فَاذْھَبْ اَنْتَ وَ رَبُّکَ فَقَاتِلَآ اِنَّا ھٰھُنَا قٰعِدُوْنَ } [المائدۃ ٢٤] ” تو اور تیرا رب جاؤ اور لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں۔ “ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے، اگر آپ برک غماد تک چلیں گے ہم آپ کی اتباع کریں گے۔