(۲۰۳۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ بَلَغَنَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لاَ تَعْرِضَنَّ فِیمَا لاَ یَعْنِیکَ وَاعْتَزِلْ عَدُوَّکَ وَاحْتَفِظْ مِنْ خَلِیلِکَ إِلاَّ الأَمِینَ فَإِنَّ الأَمِینَ مِنَ الْقَوْمِ لاَ یَعْدِلُہُ شَیْء ٌ وَلاَ تَصْحَبِ الْفَاجِرَ یُعَلِّمْکَ مِنْ فُجُورِہِ وَلاَ تُفْشِ إِلَیْہِ سِرَّکَ وَاسْتَشِرْ فِی دِیْنِکَ الَّذِینَ یَخْشَوْنَ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ۔ [ضعیف]
(٢٠٣٢٥) ابن شہاب زہری فرماتے ہیں کہ ہم خبر ملی کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : بےمقصد چیز بیان نہ کر اور اپنے دشمن سے جدا رہ۔ اپنے دوست سے ناراض ہو سوائے امین کے۔ امین کے برابر کوئی چیز نہیں۔ فاجر کو دوست نہ بنا وہ اپنا فجور تجھے سکھائے گا اور اپنا راز اس کے سامنے ظاہر نہ کر اور دین کے بارے میں مشورہ ان سے لے جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔