hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20363

.

سنن البيهقي

20363
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۳۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو طَاہِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : الْقُضَاۃُ ثَلاَثَۃٌ فَاثْنَانِ فِی النَّارِ وَوَاحِدٌ فِی الْجَنَّۃِ فَأَمَّا اللَّذَانِ فِی النَّارِ فَرَجُلٌ جَارَ عَنِ الْحَقِّ مُتَعَمِّدًا وَرَجُلٌ اجْتَہَدَ رَأْیَہُ فَأَخْطَأَ وَأَمَّا الَّذِی فِی الْجَنَّۃِ فَرَجُلٌ اجْتَہَدَ رَأْیَہُ فِی الْحَقِّ فَأَصَابَ ۔ قَالَ فَقُلْتُ لأَبِی الْعَالِیَۃِ مَا بَالُ ہَذَا الَّذِی اجْتَہَدَ رَأْیَہُ فِی الْحَقِّ فَأَخْطَأَ قَالَ لَوْ شَائَ لَمْ یَجْلِسْ یَقْضِی وَہُوَ لاَ یُحْسِنُ یَقْضِی۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَفْسِیرَ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَلَی مَنْ لَمْ یُحْسِنْ یَقْضِی دَلِیلٌ عَلَی أَنَّ الْخَبَرَ وَرَدَ فِیمَنِ اجْتَہَدَ رَأْیَہُ وَہُوَ مِنْ غَیْرِ أَہْلِ الاِجْتِہَادِ فَإِنْ کَانَ مِنْ أَہْلِ الاِجْتِہَادِ فَأَخْطَأَ فِیمَا یَسُوغُ فِیہِ الاِجْتِہَادُ رُفِعَ عَنْہُ خَطَؤُہُ إِنْ شَائَ اللَّہُ بِحُکْمِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حَدِیثِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَذَلِکَ یَرِدُ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح]
(٢٠٣٥٧) حضرت ابوالعالیہ سیدنا حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : قاضی کی تین قسمیں ہیں، دو قسم کے جہنم میں اور ایک قاضی جنت میں جائے گا 1 جان بوجھ کر حق سے اعراض کرنے والا اور 2 اجتہاد میں غلطی کرنے والا یہ دونوں جہنمی 3 حق میں اجتہاد کی سعی کرنے والا جنتی ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے ابوالعالیہ سے کہا : اس کا کیا قصور جو حق کے لیے کوشش کرتا ہے لیکن غلطی کرجاتا ہے ؟ فرمایا : اگر وہ چاہے تو فیصلہ کے لیے نہ بیٹھے ، کیونکہ وہ اچھا فیصلہ نہیں کر پاتا۔
شیخ فرماتے ہیں : ابوالعالیہ کی دلیل کا تقاضا ہے کہ جو اہل اجتہاد میں سے نہیں لیکن پھر بھی اجتہاد کی کوشش کرتا ہے، لیکن وہ جو اہل اجتہاد میں سے ہو پھر غلطی کر گیا اس کو معافی مل جائے گی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے ذریعے جیسے عمرو بن عاص اور ابوہریرہ (رض) کی احادیث میں منقول ہے۔