hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20394

.

سنن البيهقي

20394
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۳۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَۃَ قَالَ سَمِعْتُ زَہْدَمَ بْنَ مُضَرِّبٍ یَقُولُ سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خَیْرُکُمْ قَرْنِی ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ۔ قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ لاَ أَدْرِی أَذَکَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ قَرْنِہِ قَرْنَیْنِ أَوْ ثَلاَثَۃً ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ بَعْدَکُمْ قَوْمًا یَخُونُونَ وَلاَ یُؤْتَمَنُونَ وَیَشْہَدُونَ وَلاَ یُسْتَشْہَدُونَ وَیَنْذِرُونَ وَلاَ یَفُونَ وَیَظْہَرُ فِیہِمُ السِّمَنُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرُ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٣٨٨) عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے میرا زمانہ بہترین ہے، پھر اس کے بعد والوں کا، پھر ان کے بعد آنے والوں کا پھر ان کے بعد متصل لوگوں کا۔ عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے زمانہ کے بعد دو یا تین زمانوں کا تذکرہ کیا ہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے بعد خیانت کرنے والے، بےایمان لوگ ہوں گے۔ وہ گواہی دیں گے، حالانکہ گواہی ان سے طلب نہ کی جائے گی اور نذریں مانیں گے لیکن پوری نہ کریں گے اور ان کے اندر موٹاپا ظاہر ہوگا۔