(۲۰۴۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنِی السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ وَقْتِ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: کَانَ یُصَلِّی الظُّہْرَ بِالْہَاجِرَۃِ وَیُصَلِّی الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَیَّۃٌ ، وَیُصَلِّی الْمَغْرِبَ إِذَا وَجَبَتْ ، وَیُصَلِّی الْعِشَائَ إِذَا کَثُرَ النَّاسُ عَجَّلَ ، وَإِذَا قَلُّوا أَخَّرَ ، وَیُصَلِّی الصُّبْحَ بِغَلَسٍ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔
[صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳۵]
(٢٠٤٤) محمد بن عمرو کہتے ہیں کہ ہم نے جابر بن عبداللہ (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے وقت کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز دوپہر میں پڑھتے تھے اور عصر کی نماز اس وقت جب سورج چمک رہا ہوتا تھا اور مغرب کی نماز تب پڑھتے جب سورج غروب ہوجاتا اور عشا کی نماز، جب لوگ جلدی آجاتے تو جلدی پڑھتے اور جب کم ہوتے تو مؤخر کردیتے اور صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھتے۔