hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2045

.

سنن البيهقي

2045
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی أُسَامَۃُ أَنَّ ابْنَ شِہَابٍ أَخْبَرَہُ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ سَمِعْتُ بَشِیرَ بْنَ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی الظُّہْرَ حِینَ تَزُولُ الشَّمْسُ ، وَرُبَّمَا أَخَّرَہَا حِینَ یَشْتَدُّ الْحَرُّ ، وَرَأَیْتُہُ یُصَلِّی الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ بَیْضَائُ قَبْلَ أَنْ تَدْخُلَہَا الصُّفْرَۃُ فَیَنْصَرِفُ الرَّجُلُ مِنَ الصَّلاَۃِ فَیَأْتِی ذَا الْحُلَیْفَۃِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، وَیُصَلِّی الْمَغْرِبَ حِینَ تَسْقُطُ الشَّمْسُ، وَیُصَلِّی الْعِشَائَ حِینَ یَسْوَدُّ الأُفُقُ، وَرُبَّمَا أَخَّرَہَا حَتَّی یَجْتَمِعَ النَّاسُ، وَیُصَلِّی الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، ثُمَّ صَلَّی مَرَّۃً أُخْرَی فَأَسْفَرَ بِہَا، ثُمَّ کَانَتْ صَلاَتُہُ بَعْدَ ذَلِکَ بِغَلَسٍ حَتَّی مَاتَ، ثُمَّ لَمْ یَعُدْ إِلَی أَنْ یُسْفِرَ۔[صحیح]
(٢٠٤٥) عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے بشیر بن ابو مسعود انصاری سے سنا، وہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جس وقت سورج ڈھل گیا اور بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مؤخر کیا جس وقت گرمی سخت ہوجاتی اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عصر پڑھتے ہوئے دیکھا اور سورج بلند اور سفید ہوتا تھا، اس سے پہلے کہ اس میں زردی داخل ہو، آدمی اپنی نماز سے پھرتا تو سورج غروب ہونے سے پہلے ذوالحلیفہ آجاتا اور مغرب کی نماز پڑھتے جس وقت سورج غروب ہوجاتا اور عشاء کی نماز پڑھتے جس وقت کنارہ سیاہ ہوجاتا اور بعض اوقات اس کو مؤخر کیا یہاں تک کہ لوگ جمع ہوجاتے اور صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھتے، پھر ایک مرتبہ روشنی میں ادا کی، پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز اندھیرے میں ہوتی تھی یہاں تک کہ آپ فوت ہوگئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روشنی کی طرف نہیں لوٹے۔