(۲۰۴۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَلِیٍّ الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ عَنْ جَدِّہِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِذِی الْحُلَیْفَۃِ فَأَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ فَأَصَبْنَا إِبِلاً وَغَنَمًا وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی أُخْرَیَاتِ النَّاسِ فَعَجِلُوا فَذَبَحُوا وَنَصَبُوا الْقُدُورَ فَدَفَعَ إِلَیْہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَ بِالْقُدُورِ فَأُکْفِئَتْ ثُمَّ قَسَمَ فَعَدَلَ عَشْرًا مِنَ الْغَنَمِ بِبَعِیرٍ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَغَیْرِہِ عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٤٣٥) رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ذوالحلیفہ مقام پر تھے۔ لوگوں کو بھوک لگ گئی۔ ہمارے پاس اونٹ اور بکریاں تھیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے لوگوں میں تھے۔ انھوں نے جلدی کی اور ذبح کر ڈالے اور ہنڈیاں رکھ دیں۔ ان کے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور ہنڈیاں الٹا دینے کا حکم دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تقسیم کی۔ دس بکریاں ایک اونٹ کے برابرقرار دیں۔