(۲۰۴۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ رُومَانَ قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إِلَی أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ النَّاسَ یُؤَدُّونَ إِلَی الإِمَامِ مَا أَدَّی الإِمَامُ إِلَی اللَّہِ وَإِنَّ الإِمَامَ إِذَا رَتَعَ رَتَعَتِ الرَّعِیَّۃُ وَإِنَّہُ یُوشِکُ أَنْ یَکُونَ لِلنَّاسِ نَفْرَۃٌ عَنْ سُلْطَانِہِمْ وَإِنِّی أَعُوذُ بِاللَّہِ أَنْ یُدْرِکَنِی وَإِیَّاکُمْ ضَغَائِنُ مَحْمُولَۃٌ وَأَہْوَاء ٌ مُتَّبَعَۃٌ وَدُنْیَا مُؤْثَرَۃٌ فَأَقِیمُوا الْحَقَّ وَلَوْ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ۔ [ضعیف]
(٢٠٤٦١) یزید بن رومان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ابوموسیٰ (رض) کو خط لکھا کہ لوگ امام کے حقوق ادا کرتے رہیں گے۔ جب تک امام اللہ کے حقوق ادا کرے گا۔ امام جب خوشحال زندگی بسر کرے گا تو رعایا بھی ایسی ہی زندگی بسر کریں گے۔ قریب ہے کہ لوگ اپنے بادشاہوں سے متنفر ہوجائیں۔ میں اللہ سے پناہ چاہتا ہوں کہ یہ وقت مجھے پالے اور تم کینہ سے بچو۔ ایسی خواہشات سیبچو جن کی پیروی کی جائے اور دنیا کو ترجیح دی جائے۔ حق کو قائم کرو چاہے دن کی ایک گھڑی ہی کیوں نہ ہو۔