(۲۰۴۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ وَأَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ أَبِی رَوَاحَۃَ یَزِیدَ بْنِ أَیْہَمَ قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی النَّاسِ اجْعَلُوا النَّاسَ عِنْدَکُمْ فِی الْحَقِّ سَوَائً قَرِیبَہُمْ کَبَعِیدِہِمْ وَبَعِیدَہُمْ کَقَرِیبِہِمْ وَإِیَّاکُمْ وَالرِّشَا وَالْحُکْمَ بِالْہَوَی وَأَنْ تَأْخُذُوا النَّاسَ عِنْدَ الْغَضَبِ فَقُومُوا بِالْحَقِّ وَلَوْ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ۔ [ضعیف]
(٢٠٤٦٢) ابورواحہ یزید بن ایہم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے لوگوں کو خط لکھا۔ تمام لوگوں کو حق میں برابر رکھو۔ ان کا قریبی دور والے کی مانند ہے اور دور والا قریب والے کی مانند ہے۔ رشوت سے بچو، خواہشات کے موافق فیصلہ سے بچو۔ غصہ کے وقت لوگوں کو چھوڑ دو ۔ حق کو قائم کرو، اگرچہ دن کی ایک گھڑی ہی کیوں نہ ہو۔