(۲۰۴۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدٍ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ : جَائَ ابْنُ أَبِی عُصَیْفِیرٍ إِلَی شُرَیْحٍ یُخَاصِمُ رَجُلاً فَجَلَسَ مَعَہُ عَلَی الطِّنْفِسَۃِ فَقَالَ لَہُ قُمْ فَاجْلِسْ مَعَ خَصْمِکَ فَإِنَّ مَجْلِسَکَ یُرِیبُہُ فَغَضِبَ ابْنُ أَبِی عُصَیْفِیرٍ فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ قُمْ فَاجْلِسْ مَعَ خَصْمِکَ إِنِّی لاَ أَدَعُ النُّصْرَۃَ وَأَنَا عَلَیْہَا لَقَادِرٌ۔ [حسن]
(٢٠٤٦٤) تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ ابن ابی عصیفیر قاضی شریح کے پاس جھگڑا لے کر آئے۔ وہ ان کے ساتھ چٹائی پر بیٹھ گئے۔ اس نے کہا : کھڑے ہوجاؤ، اپنے جھگڑا کرنے والے ساتھ بیٹھو۔ آپ کا یہاں بیٹھنا شک میں ڈالتا ہے۔ ابن ابی عصفیر کو غصہ آیا تو قاضی شریح کہنے لگے : کھڑے ہوجاؤ، اپنے جھگڑا کرنے والے کے ساتھ بیٹھو۔ میں مدد کو نہ چھوڑوں گا کہ میں اس پر قادر ہوں۔