(۲۰۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بْکَرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ وَزَائَدِۃُ وَسُلَیْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا بَعَثَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الْیَمَنِ قُلْتُ تَبْعَثُنِی وَأَنَا حَدِیثُ السِّنِّ لاَ عِلْمَ لِی بِکَثِیرٍ مِنَ الْقَضَائِ فَقَالَ لِی : إِذَا أَتَاکَ الْخَصْمَانِ فَلاَ تَقْضِ لِلأَوَّلِ حَتَّی تَسْمَعَ مَا یَقُولُ الآخَرُ فَإِنَّکَ إِذَا سَمِعْتَ مَا یَقُولُ الآخَرُ عَرَفْتَ کَیْفَ تَقْضِی إِنَّ اللَّہَ سَیُثَبِّتُ لِسَانَکَ وَیَہْدِی قَلْبَکَ ۔ قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : فَمَا زِلْتُ قَاضِیًا بَعْدُ۔ [ضعیف]
(٢٠٤٨٨) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یمن روانہ کیا تو میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے قاضی بنا کر روانہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ مجھے قضا کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : دو جھگڑا کرنے والوں کی بات سن کر فیصلہ کرنا۔ فیصلہ کا علم ہوجائے گا۔ اللہ تیری زبان کو ثابت رکھے گا اور تیرے دل کی رہنمائی فرمائے گا۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اس کے بعد میں اسی طرح فیصلہ کرتا رہا۔