(۲۰۵۱۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی بْنِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ فِرَاسٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ثَلاَثَۃٌ یَدْعُونَ اللَّہَ فَلاَ یُسْتَجَابُ لَہُمْ رَجُلٌ کَانَتْ تَحْتَہُ امْرَأَۃٌ سَیِّئَۃُ الْخُلُقِ فَلَمْ یُطَلِّقْہَا وَرَجُلٌ کَانَ لَہُ عَلَی رَجُلٍ مَالٍ فَلَمْ یُشْہِدْ عَلَیْہِ وَرَجُلٌ آتَی سَفِیہًا مَالَہُ وَقَدْ قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَلاَ تُؤْتُوا السُّفَہَائَ أَمْوَالَکُمْ} [النساء ۵] ۔ [ضعیف]
(٢٠٥١٧) سیدنا ابوموسیٰ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : تین آدمیوں کی دعا اللہ قبول نہیں کرتے۔ 1 جو برے اخلاق والی عورت کو طلاق نہیں دیتا۔ 2 ایک کا کسی کے ذمہ قرض ہے وہ اس کی گواہی نہیں دیتا۔ 3 بیوقوف کو اس کا مال دے دیتا ہے۔ حالانکہ قرآن میں ہے : { وَ لَا تُؤْتُوا السُّفَھَآئَ اَمْوَالَکُمُ } [النساء ٥]” بیوقوفوں کو ان کے مال نہ دو ۔ “