(۲۰۵۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیِّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ رَاشِدٍ أَنْبَأَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی حَیَّانَ التَّیْمِیِّ حَدَّثَنَا عَبَایَۃُ بْنُ رِفَاعَۃَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ قَالَ : أَصْبَحَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ مَقْتُولاً بِخَیْبَرَ فَانْطَلَقَ أَوْلِیَاؤُہُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرُوا ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : أَلَکُمْ شَاہِدَانِ یَشْہَدَانِ عَلَی قَتْلِ صَاحِبِکُمْ ۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَمْ یَکُنْ ثَمَّ أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ وَإِنَّمَا ہُمْ یَہُودُ وَقَدْ یَجْتَرِئُونَ عَلَی أَعْظَمَ مِنْ ہَذَا۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ [ضعیف]
(٢٠٥٢٥) رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ایک انصاری صبح کے وقت خیبر میں مقتول پایا گیا ۔ اس کے وارثوں نے اس کا تذکرہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تمہارے دو گواہ اس قتل پر گواہی دیں گے ؟ انھوں نے کہا : اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہاں کوئی مسلمان موجود نہیں ہے، وہاں یہودی ہیں وہ اس سے بھی بڑا کام کرسکتے ہیں۔