(۲۰۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَنْصَارِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنْتُ أُصَلِّی الظُّہْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَآخُذُ قَبْضَۃً مِنَ الْحَصَا لِتَبْرُدَ فِی کَفِّی ، أَضَعُہَا لِجَبْہَتِی أَسْجُدُ عَلَیْہَا لِشِدَّۃِ الْحَرِّ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۳۹۹]
(٢٠٦٧) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ظہر کی نماز ادا کیا کرتا تھا۔ میں اپنے ہاتھ میں مٹھی بھر کنکریاں پکڑ لیتا تھا، تاکہ وہ ٹھنڈی ہوجائیں اور میں ان کو اپنے سجدے کی جگہ پر رکھتا تاکہ (زمین کی تپش سے بچتے ہوئے) ان پر سجدہ کروں، ( یہ گرمی کی شدت کے باعث تھا) ۔